عمران خان کی حکومت میں روٹی مانگنے والوں کو ڈنڈے مارے جاتے ہیں، یوسف کسیلیہ
گگو منڈی (نامہ نگار)مسلم لیگن کے ایڈیشنل جنرل سیکر ٹری جنوبی پنجاب رکن صوبائی اسمبلی چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آ باد میں حکومتی مشینری نے تنخواہوں میں اضافہ کا مطالبہ کرنے والے سرکاری ملازمین پر جو ظالمانہ تشدد کیا ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے عمران خان کی حکومت میں روٹی مانگنے والوں کو ڈنڈے مارے جاتے ہیںچوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے کہا کہ موجودہ حکمران عوامی معاشی مسائل حل کرنے کی بجائے دن رات اپوزیشن کے خلاف جھوٹے پراپیگنڈہ میں مصروف رہتے ہیں جبکہ عوام بے روز گاری اور مہنگائی سے تنگ آ کر خود کشیاں کر رہے ہیں پاکستان کی تاریخ میں اتنی مہنگائی اور بے روز گائی کی مثال نہیں ملتی جتنی آ ج ہے ۔