کاٹرالر میں جالگی، رکشوں میں تصادم ، میاں بیوی سمیت 4افراد جاں بحق
ملتان‘ میاں چنوں ‘ محسن وال‘ اڈا لاڑ‘ چوک سرور شہید (کرائم رپورٹر‘ نمائندوں سے) ٹریفک کے مختلف حادثات میں میاں بیوی سمیت 4 افراد جاں بحق متعدد زخمی ۔ میاں چنوں سے نامہ نگار کے مطابق ٹریفک میاں چنوں کا رہائشی شاہد لطیف اپنی بیوی اور سالے کے ہمراہ کا رمیں سوار ہوکر رحیم یار کی جانب سیجارہا تھاکہ موٹر وے ایم 5 پر ٹرالر سے ٹکڑ ہوگئی ،حادثے کے نتیجے میں شوہر شاہد لطیف ،بیوی اور سالا محمد افضل جاں بحق ہوگئے،جبکہ دیگر 2افراد زخمی ہوئے جو ہسپتال نشتر میں زیر علاج ہیںدوسری طرف تینوں کی میتیں میاں چنوں پہنچا دی گئیں ہیں،میتیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ۔ چوک سرور شہید سے نامہ نگار کے مطابق چک نمبر560/TDA کے رہائشی عادل ٹریکڑ شو روم کے مالک چوہدری محمد صفدر آرائیں کا اکلوتا بیٹا 15 سالہ عادل علی اپنے دیگر کزنز کے ساتھ رکشا میں بیٹھ کر سکول جانے کے لئے گھر سے نکلے کچھ ہی دور چک نمبر560/TDAکے لنک روڈ پر اچانک سامنے آنیوالے رکشا سے ٹکرا گئے جس سے عادل علی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کے کزنز زینب بی بی کی ٹانگ ٹوٹ گئی جبکہ کیف علی بھی معمولی زخمی ہوا۔ متوفی عادل علی کا اکلوتا لے پالک بیٹا تھا اس کی نعش گھر پہنچی تو گھر میں کہرام مچ گیا۔ اڈا لاڑ سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق گزشتہ روز قصبہ مڑل کارہائشی سولہ سالہ زبیر نامی لاڑ آرہا تھا کہ پریس کلب کے نزدیک ہائی ایس کو اوور ٹیک کرتے سامنے سے آنے والی موٹرسائیکل میںٹکرا گیا جسکے باعث دونوں روڑپر ہی گرگئے ایک کا سر پھٹ گیا جبکہ دوسرے کا پاؤں اور ٹانگ دوجگہ سے ٹوٹ گئی تاہم ریسکیو1122نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر شدیدذخمی دونوں موٹرسائیکل سوراوں کی نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ملتان سے کرائم رپورٹرکے مطابق گزشتہ روز دس سالہ منحصر علی سکول سے واپس گھر لوٹ رہاتھا کہ توکل ٹاؤن پرانا شجاعباد روڑ کے قریب تیزرفتار نامعلوم موٹرسائیکل سوار بے قابو ہوکر ٹکراگیا اور موقع سے فرار ہوگیا ،حادثہ کی وجہ سے طالبعلم شدید زخمی ہوگیا ،واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس اور ریسکیو1122نے موقع پر پہنچ کر بچے کو طبی امداد کے لئے نشتر ہسپتال داخل کروایاگیا۔ قطب پور کے علاقے نظر حسین پیدل جارہاتھا کہ گارڈن ٹاؤن کے قریب کار نمبری ایل ای4618نے کچل رک شدید زخمی کر دیا ،کار سوار خاتون کو فرار ہوتے وقت دیگر لوگوں نے پکڑلیاجس کی شناخت رفعت نظیر زوجہ ارشد قریشی کے نام سے ہوئی ،واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس اور ریسکیو1122نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی کو نشتر ہسپتال داخل کروایا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق نظر حسین کی بائیں ٹانگ ٹوٹ گئی ،پولیس نے خاتون کار سمیت تھانہ لے جانے کے بعد کارروائی شروع کردی ہے۔خانیوال سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق گزشتہ روز خانیوال اور گردونواح علاقوں میں رو ڈ کے مختلف واقعات میں7افراد زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو1122کی مدد سے ڈسٹرکٹ ہسپتال لایا گیا جہاں طبی امدا د کے بعد ڈسچارج کردیاگیا متاثرہ زخمیوں میں اشفاق، لیاقت، عمر ،عزیز، بابر، راشد، ساجد، عبدالغفور ،منظور ودیگر شامل ہیں ۔