پی ایس ایل VI , تماشائیوں کیلئے ایس او پیز تیار
کراچی (اسپورٹس رپورٹر ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے لیے کووڈ 19 ایس او پیز تیار کرلیے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا ایس او پیز وزارت صحت اور این سی او سی کو بھجوادیے ہیں، این سی او سی اور وزارت صحت کی منظوری کے بعدپی سی بی اعلان کریگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس او پیز پی ایس ایل کے دوران اسٹیڈیم آنے والے کرائوڈ کے لیے تیار کیے گئے ہیں اور منظوری ملتے ہی ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ، ٹکٹوں کی قیمت اور دیگر معاملات کا اعلان کیا جائیگا۔واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ کا چھٹا ایڈیشن 20 فروری سیشروع ہوگا اور این سی اوسی نے اسٹیڈیم میں 20 فیصدکراڈکی اجازت دے رکھی ہے۔