سینٹ الیکشن،زرداری،بلاول کی سربراہی میں پارلیمانی بورڈ کاورچوئل اجلاس
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر پی پی پی پارلیمنٹرین آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے پارلیمانی بورڈ کا ورچوئل اجلاس کراچی میں ہوا، اجلاس میں فریال تالپور، یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف شریک اور دیگر ارکان شریک ہوئے ،بلاول ہاؤس میں ہونے والے پی پی کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں سینیٹ امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا ،پی پی کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی پر بھی بات چیت ہوئی،ذرایع نے بتیا ہے کہ اجلاس میں سندھ اور دوسرے صوبون سے پارٹی ٹکٹ کے لئے175درخواستوں پر غور کیا گیا ،سندھ سے ناموں پر کافی حد تک فیصلہ کر لیا گیا ہے ،پی پی پی کی راہنما شیری رحمان کو ٹکٹ جاری کر دیا جائے گا ،اسی طرح فاروق ایچ نائیک کو بھی ٹکٹ مل جائے گا،سابق وزیر آعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنا ووٹ اسلام آباد میں درج کرایا ہے جس سے طاہر ہو رہا ہے کہ وہ اسلام آباد سے پارٹی کے امیدوار ہوں گے ذرائع نے بتایاہے کہ ابھی پی ڈی ایم کی قیادت کے درمیان سینٹ کے انتخاب میں تعاون پر رابظے مکمل نہیں ہوئے ،اس لئے پی پی پی معاملہ کو اوپن رکھے گی اور تاہم اس کے امیدوار اپنے کاغزات نامزدگی جمع کرائیں گے جو بعدازاں پارٹی کی پالیسی کے تحت واپس لئے جائیں گے،سندھ سے امیدواروں کے درمیان ،مقابلہ ہے ،سینٹر رحمان ملک بھی ان میں سے امیدوار ہیں ،یوسف رضا گیلانی کا اسلام آباد سے امیدوار بننا بہٹ توجہ کو باعث بنے گا ،پی ڈی ایم کی جماعتوں میں اگر مفاہمت حتمی ہوئی تو وہ سینٹر بننے کی صورت میں چیئر مین کے منصب پر امیدوار ہوں گے ۔