جوڈیشل کمپلیکس ملازمین کا بھی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافے کا مطالبہ
اسلام آباد(وقائع نگار)سرکاری ملازمین کے اپنے حقوق کیلئے جاری احتجاج کے دوران گذشتہ روز جوڈیشل کمپلیکس کے ملازمین نے بھی قلم چھوڑ احتجاج کیااور مطالبہ کیاکہ ہماری تنخواہوں کو بھی دیگر عدالتوں کے ملازمین کے برابرکیاجائے اور اس میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیاجائے، جوڈیشل الانس، سپیشل الانس اور یوٹیلٹی الانس دیے جائیں اور اگر مطالبات نہ مانے گئے تو ملک بھر کے سرکاری ملازمین کی طرف سے جاری احتجاج میں بھی شریک ہوں گے۔