کشمیر ڈے فیسٹیول میچ ابو ریحان کرکٹ کلب نے جیت لیا
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کھیلے گئے کشمیر ڈے فیسٹیول کرکٹ میچ میں ابوریحان کرکٹ کلب نے گلشن اسپورٹس کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ بیت المکرم گراؤنڈ پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گلشن اسپورٹس نے 19 اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر168 رنز بنائے۔ جاوید سینئر نے 42 اور حماد نے 38 رنز اسکور کئے۔محمد کامران نے 4 ، کپتان فراز احمد نے 3 جبکہ احمد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں ابوریحان کرکٹ کلب نے محمد رئیس کی شاندار سنچری کی بدولت صرف ایک وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پورا کرلیا۔میچ کے اختتام پر ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس کے ایم سی ندیم خان نے محمد رئیس کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا ۔اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔