ٓآسٹریلیا کا کووکس کی ویکسین کی تیاری اور فراہمی کیلئے پاکستان کو 80 ملین ڈالر کا عطیہ
اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر جیفری شاہ نے کووکس کی طرف پاکستان کو 1 کروڑ 72 لاکھ ڈوز فراہم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ آسٹریلیا نے کووکس کو ویکسین کیلئے 80 ملین ڈالر کی رقم فراہم کی ہے۔ ہائی کمشنر نے کہا کہ آسٹریلیا دنیا کو مساوی بنیادوں پر کووڈ 19 کی ویکسین کی فراہمی کی حمایت کرتا رہے گا۔ آسٹریلیا نے کووکس کی ویکسین کی تیاری اور فراہمی کیلئے 80 ملین ڈالر کا عطیہ دیا ہے۔