وزیر خزانہ کی صدارت میں ایف بی آر کے پالیسی بورڈ کا اجلاس
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر خزانہ داکٹر عبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں ایف بی آر کے پالیسی بورڈ کا اجلاس ہوا،اجلاس میں ایف بی آر نے کابینہ کے فیصلہ کی روشنی میں ٹیکس پالیسی یونٹ کی تشکیل کے بارے میں بتایا ،ممبران نے اس سلسلے مین اپنی تجاویز بھی دیں جن میں پالیسی کے عمل کو انتظامی عمل سے الگ رکھنے کی افادیت بتائی گئی تھی ،وزیر خزانہ نے ٹیکس پالیسی یونٹ کو فنانس ڈویژن کے تحت بناے کی منظوری دی ،اس کے لئے نیا سیٹ آپ بنایا جائے گا جس میں ایف بھی اار کے ممبران کے ساتھ ماہرین کو شامل کیا جائے گا ،ایف بی اار کی تکنیکی کمیٹی نے ٹیکس کے طریقہ کار کو سادہ بنانے کے اقدامات کے متعلق بتایا ،ایف بی آر نے تجویز کے کہ اس کمیٹی میں وزارت تجارت اور صنعت سے بھی نمائندوں کو شامل کیا جائے ،کمپلینٹ اوور سائٹ کمیٹی نے شکایات پورٹل کے بارے میں بتایا،وزیر خزانہ نے انکم ٹیکس کے ری فنڈز ادا کرنے کی رفتا کو بڑھانے کی ہدائت کی ۔