امن و امان کا قیام ‘شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے:ساجد کیانی
لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی نے کہاہے کہ امن و امان کا قیام اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی نے بتایا کہ لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے ماہِ جنوری کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 4233ملزم گرفتارکر لئے۔ سٹریٹ کرائم،ڈکیتی،راہزنی ودیگر جرائم کیخلاف کریک ڈاؤن میں 89گینگز کے203ملزم سے ایک کروڑ4 لاکھ سے زائد روپے مالیت کی ریکوری کر کے ورثاء کے حوالے کی گئی۔ناجائز اسلحہ کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران856ملزم گرفتار کئے ان کے قبضہ سے128رائفلز،12کلاشنکو ف،92بندوقیں،759ریوالورزوپسٹلزاور8637 گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروا ئی کے دوران778ملزم کے قبضہ سے5کلو413 گرام ہیروئن،247کلوگرام سے زائد چرس،120گرام آئس،3 کلوگرام افیون اور10224بوتلیں شراب برآمدکی گئیں۔قمار بازی کیخلاف کارروائی کے دوران390ملزموںسے 12لاکھ35 ہزارروپے سے زائد رقم برآمدہوئی۔چوری،دھوکادہی،چیک ڈس آنر امانت میں خیانت سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب355 اشتہاری اور295عدالتی مجرموں کو گرفتارکیاگیا۔ ون ویلنگ، پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ،گداگری، پرائس کنٹرول،فارنر اور لاؤڈ سپیکرایکٹ کی خلاف ورزی پر1207ملزم گرفتارکئے۔