فرانس میں 116 سالہ خاتون کرونا وائرس کو شکست دیکر صحت مند ہو گئی
ااسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) فرانس میں 116 سالہ خاتون کرونا وائرس کو شکست دے کر صحتمند ہو گئی۔ امریکی ٹی وی سی این این کے مطابق سسٹر آندرے جو کہ ٹیچر اور گورنس بھی رہی ہیں، 1944 میں چرچ سے وابستہ ہو گئیں اور انھیں ’’راہبہ نن‘‘ بنا دیا گیا۔ سسٹر آندرے اس سال اپنی 117 ویں سالگرہ منانے کی تیاری کر رہی ہیں۔ وہ جنوبی فرانس کے شہر ’’ان دون‘‘ میں رہتی ہیں۔ چند روز قبل کووڈ 19 نے ان پر حملہ کر دیا اور ان کا ٹیسٹ مثبت آ گیا لیکن جلد ہی انھوں نے وائرس کو شکست دی اور صحتیاب ہو گئیں۔ سسٹر آندرے نے کہا کہ انھوں نے پہلی اور دوسری جنگ عظیم دیکھی ہیں اور انھوں نے سپین میں پھوٹنے والا فلو بھی دیکھا ہے۔ اس وقت وہ فرانس کی سب سے بزرگ شہری ہیں۔