پنجاب پولیس میں 14ویں لوئر کلاس کورس کے نتائج کا اعلان 702اہلکار کامیاب
لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس میں 14ویں لوئر کلاس کورس کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔پولیس ٹرینگ سکول فاروق آباد میں ختم ہونے والے کورس میں 702اہلکار کامیاب ہوئے۔لوئر کلاس کو گزشتہ سال مارچ میں شروع ہونا تھا کروناکے پیش نظر روک دیا گیاتھا۔کورس گزشتہ سال ستمبر میں دوبارہ شروع ہوکررواں سال جنوری میں ختم ہوا۔پہلے نمبر پر لیڈی کانسٹیبل فرح سلیم ،بلال احمددوسرے ،محمد عرفان تیسرے جبکہ چار اہلکار کورس میں تاخیر سے شامل ہوئے جن کا کورس جاری ہے ۔