کاہنہ:شادی کی تقریب میں فائرنگ پر13باراتی گرفتار
کاہنہ (نامہ نگار )پولیس نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے پر 13افراد کو گرفتار کر لیا۔ضلع شیخوپورہ سے بارات کیساتھ چار افراد عاقب رشید، گلفام،عدنان اور حسنین نے فائرنگ کی جن سے پولیس نے چار پستول برآمد کر لیںجبکہ پولیس نے دیگر9افراد کو بھی مقدمہ میں شامل کرکے گرفتار کر لیا ہے۔