پنجاب لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے اجرا سے بلدیاتی نظام کی ہیئت تبدیل
اسلام آباد (وقائع نگارخصوصی) حکومت پنجاب کے 3فروری 2021 ء کو پنجاب لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے اجرا سے صوبہ پنجاب میں بلدیاتی نظام کی ہیئت تقریباً تبدیل کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے الیکشن کمیشن کی طرف سے اب تک کی جانے والی حلقہ بندیاں اور تمام انتظامات غیر موثر ہوگئے ہیں۔ ان تمام امور کو سامنے رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری حکومت پنجاب اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ حکومت پنجاب کو مورخہ 15فروری صبح10 بجے طلب کر لیا ہے تاکہ آئندہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد جلد از جلد کیا جا سکے۔