تھوک مارکیٹ میں چینی 4‘دال چنا 10روپے کلو مہنگی
لاہور (کامرس رپورٹر) مقامی تھوک مارکیٹ میں گزشتہ روز چینی کی قیمت میں چار روپے اور دال چناکی فی کلو قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوا۔ جس سے چینی کی قیمت تھوک میں 95 روپے تک پہنچ گئی جبکہ دال چنا کی قیمت 140روپے فی کلو ہوگئی۔