یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے سینٹ الیکشن لڑیں گے: ذرائع‘ بیٹے نے تردید کر دی
اسلام آباد، ملتان (نوائے وقت رپورٹ) پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے اپنا ووٹ اسلام آباد میں رجسٹر کرا لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے سینٹ کی نشست پر انتخاب لڑینگے۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم کے بیٹے قاسم گیلانی نے خبر کی تردید کردی۔کرتے ہوئے کہا کہ یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد میں اپنے ووٹ کی رجسٹریشن نہیں کرائی۔