ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں‘ شہری لاکھوں کی نقدی‘ قیمتی اشیا سے محروم
لاہور(نامہ نگار)شہرکے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیاہے ۔ ڈاکوؤں نے ڈیفنس اے کے علا قہ میںنصیر خان کی فیملی کو یر غما ل بنا کر5 لاکھ10ہز ارروپے مالیت،ریس کورس کے علا قہ میںعرفان کی فیملی سے4 لاکھ65ہز ارروپے مالیت،جوہر ٹاؤن کے علا قہ میںحشمت اور اس کی فیملی سے3 لاکھ40ہزار روپے مالیت ، لیاقت آباد کے علا قہ میںشہزادکے گھرسے2 لاکھ 78ہز ارروپے مالیت ،فیکٹری ایریا کے علا قہ میں حبیب کے گھر سے 2 لاکھ40ہزار روپے مالیت ،لوئر مال کے علا قہ میںعامر کی فیملی سے 2لاکھ روپے مالیتکی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ڈاکوؤں نے شہر کے مختلف علاقوں میں راہزنی کی وارداتوں میں5 شہریوں سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے ہیں ۔چوروں نے نواب ٹاؤن اور شفیق آباد کے علاقوں سے2کاریںجبکہ باٹا پور ، بھاٹی گیٹ،گرین ٹاؤن اور نواں کوٹ کے علاقوں سے4 موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔