تربیلا غازی میں پاکستان، ترکی کی مشترکہ فوجی مشقیں اتاترک 11جاری
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تربیلا غازی میں پاکستان اور ترکی کی مشترکہ مشقوں میں دونوں ممالک کی سپیشل فورسز حصہ لے رہی ہیں۔ انسداد دہشت گردی سمیت مختلف تربیتی آپریشنز کی مشقیں کی جارہی ہیں، دونوں ملکوں کے کمانڈوز جوش وجذبے سے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کیا جارہا ہیۃ سپیشل سروسز گروپ کے اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا عملی مظاہرہ کیا۔تین ہفتوں پر محیط فوجی مشقوں کا مقصد جدید فوجی رجحانات اختیار کرنا ہے۔مشترکہ فوجی مشقیں برادر اقوام کے رشتے کو مزید مضبوط کریں گی۔