برطانوی حکومت کسی کو شیلٹر نہیں دیتی نوازشریف سے متعلق خط پر وزیر سائوتھ ایشیا لارڈ طارق احمد کا رکن پارلیمنٹ کو جواب
لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانوی وزیر برائے سائوتھ ایشیا لارڈ طارق احمد نے سٹیون ٹمز ایم پی کو جواب دیدیا۔ رکن پارلیمنٹ سٹیون ٹمز نے نوازشریف سے متعلق خط ڈائوننگ سٹریٹ کو بھیجا تھا۔ لارڈ طارق نے سٹیون ٹمز کو جواب دیا کہ ذاتی کیس پر تبصرہ نہیں کرتے۔ برطانوی حکومت کسی کو ’’شیلٹر‘‘ یا ’’ہاربر‘‘ نہیں دیتی۔ سٹیون ٹمز کو یہ خط ان کے حلقے کے رہائشی خالد لودھی نے بھیجا تھا۔ خط میں نوازشریف کو پاکستان بھیجنے سے متعلق انتظامات کا پوچھا گیا تھا۔