چھٹے ایڈیشن کا ترانہ گانے والی نصیبو لعل کو پی ایس ایل کا نام تک یاد نہیں
ملتان (سپورٹس ڈیسک)گلوکارہ نصیبو لعل پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے لیے ریکارڈ کیے گئے ترانے کے تجربے کو یاد کرکے جذباتی ہوگئیں اور انہوں نے روتے ہوئے کہا کہ خدا کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اللہ تعالی نے مجھے بہت نوازا ہے لیکن یہ جو ترانا ملا ہے یہ بہت اچھا ہے۔گلوکارہ نصیبو لعل نے کہا کہ آج تک مجھے کسی نے بھی ترانہ نہیں دیا یہ پہلی بار ہے کہ میں نے کوئی ترانہ گایا ہے۔دوران انٹریو نصیبو لعل نے متعدد بار پی ایس ایل بولنے کی کوشش کی ۔