حسن علی کی واپسی نوجوان فاسٹ بالرز کیلئے پیغام ہے،وقار یونس
ملتان (سپورٹس ڈیسک)قومی بالنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ حسن علی کی قومی ٹیم میں واپسی ان نوجوان فاسٹ بالرز کیلئے پیغام ہے جو اس خوف میں مبتلا رہتے ہیں کہ انجری ان کا کیریئر ٹھکانے لگا سکتی ہے وقار یونس کا کہنا تھا کہ انجری سے نجات کے بعد حسن علی نے جس انداز سے واپسی ممکن بنائی اس پر انہیں سراہنا چاہئے کیونکہ شدید مشکلات میں کسی بھی پلیئر کا کچھ کر دکھانا کافی مشکل ہو جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہوم سیریز میں کھیلنے کے بعد اب انہیں توقع ہے کہ پاکستانی فاسٹ بالرز کے کیریئر کامیابی کے ساتھ طوالت اختیار کریں گے جو اپنی کنڈیشنز میں بالنگ کرتے ہوئے مطمئن دکھائی دیتے ہیں۔