قصور: ڈکیتی چوری کی وارداتیں ‘ شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم
قصور (نمائندہ نوائے وقت ) گردونواح میں ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی مختلف وارداتوں میں ڈاکو لاکھوںروپے، طلائی زیورات،مال مویشی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر موقع سے فرار ہو گئے ۔ دوس کارہائشی موٹر سائیکل پر کنگن پور سے نواں کوٹ جارہا تھاکہ کندن موڑ کے قریب تین نامعلوم نے اسلحہ کے زور پر روکا دولاکھ پچاس ہزار روپے نقدی چھین کر موقع سے فرار ہوگئے اسی طرح سے چھ روز قبل بقاء پور کا رہائشی خرم شہزادلوڈر رکشہ پر بھوپے والا سے اپنے گھر کو جارہا تھاکہ تین کس نامعلوم مسلح نے روکا نقدی اور موبائل فون چھین کر فرارہوگئے راہزنی کی ایک اور واردات میں بھوئے آصل کا رہائشی اشفاق موٹر سائیکل پر لاہور سے پھولنگر کو جارہا تھاکہ گولڈن اڈا ملتان روڈ کے قریب تین نامعلوم نے روکا زبردستی نقدی چھین کر موقع سے غائب ہوگئے ڈکیتی کی ایک واردات میں میانوالہ کا رہائشی لطیف احمد کے گھر چار کس نامعلوم مسلح داخل ہوئے تما گھر والوں کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر دولاکھ روپے نقدی اور اڑھائی تولہ طلائی زیورات لوٹ کرلے گئے جبکہ سدھا اوتاڑ کے رہائشی نوردین کی حویلی سے نامعلوم چور چار عدد شاخ بکرے مالیت ایک لاکھ چالیس ہزار روپے چوری کرکے لے گئے ہیں مقامی پولیس مقدمات درج کرکے مصروف کاورائی ہے۔