حافظ آباد: سوشل میڈیا ء پر اسلحہ کی نمائش کرنے پر2 ملزم گرفتار
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)پولیس کا سوشل میڈیا ء پر اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن، دو ملزمان گرفتار،ملزمان سے اسلحہ برآمد، مقدمات درج کر لئے گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او حافظ آباد ڈاکٹر رضوان احمد خاں کے احکامات کی روشنی میں سوشل میڈیاء پراسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے سخت ایکشن لیتے ہوئے تھانہ صدر حافظ آباد پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنیوالے دو ملزمان گرفتار کر لئے ۔ ملزمان ایزد اور محسن نے اسلحہ کے ساتھ ویڈیو اور تصویر سوشل میڈیا ء پر اپلوڈ کی تھی۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتارکرکے ناجائز اسلحہ برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لئے