کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے:خالد عباس
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) ہوٹلز اینڈ ریسٹورانز ایسوسی ایشن کے صدر میاں خالد عباس نے کہا ہے کہ پاکستان مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھے گاخطے میں پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوںکی روشنی میں فوری حل ناگزیر ہے بھارت ریاستی جبرو تشدد کے ذریعے زیادہ دیر تک کشمیریوں کو ان کے بنیادی حق سے محروم نہیں رکھ سکتا، اپنے ایک بیان میں میاں خالد عباس نے کہا کہ کشمیر کی آزادی ہم سب کا مشترکہ خواب ہے اور اس کی تعبیر ہم حاصل کر کے رہیں گے جس انداز سے کشمیری بھائی قربانیاں دے رہے ہیں وہ دنیا کے سامنے ہے ،افسوس دنیا اس معاملے پر آنکھیں بند کئے ہوئے ہے ،بھارت نہتے کشمیریوں پر جو ظلم ڈھا رہاہے اس سے ان کے ارادے اورمضبوط ہوں گے اور کشمیری رہنما اپنا حق لے کر رہیں گے۔