صادق آباد کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا اولین ترجیح ہے : رئیس محبوب احمد

صاد ق آباد(خبرنگار)صادق آباد کے عوام کو محرومیوں کی دلدل سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنا میری اولین ترجیح ہے عوام میں شعور پیدا کئے بغیر ان کے ووٹ کا تحفظ ناممکن ہے‘ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سردار رئیس محبوب احمد خان نے غازی پیلس بھونگ شریف میں یونین کونسل نواز آباد کے وائس چیئرمین وڈیرہ حاجی نور محمد کوش اوردیگر علاقوں سے آئے ہوئے مختلف وفود سے ملاقات کرنے کے بعد صحافیوں سے کیا۔