اسلام آبادمیں ملازمین پرتشدداورگرفتاریوں کیخلا ف مظاہرے
میرپورخاص/سکھر(بیورورپورٹ) اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کو پولیس کی جانب سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف آل روینیو اور ایپکا شہید ساقی گروپ کی جانب سے ایک ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے عبدالطیف بھرگڑی، طاہر شیخ اور دیگر نے اسلام آباد میں اپنے حقوق کے لئے پر امن مظاہرہ کرنے والے سرکاری ملازمین پر پولیس کے وحشیانہ تشدد کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر سرکاری ملازمین کے مطالبات تعلیم کئے جائیں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا ٭سکھرسے بیورورپورٹرکے مطابق اسلام آباد میںسرکاری ملازمین پر پولیس تشدد اور کی گرفتاریوں کے خلاف سکھر میں سرکاری ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی جس میں مختلف سرکاری اداروں کے ملازمین نے شرکت کی جس کی قیادت عابد قریشی ، سید محمد احمد شاہ ،نعیم اللہ شیخ ، و دیگر نے کی اس موقع پر مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ گرفتار سرکاری ملازمین کو رہا کیا جائے اور ان کے تمام مطالبات تسلیم کیے جائیں۔