ولایت آباد میں سٹیٹ آف دی آرٹ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کے قیام کی منظوری
ملتان (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت اور وزارت صحت پنجاب کے تعاون سے ملتان کے علاقے ولایت آباد میں سٹیٹ آف دی آرٹ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کے قیام کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس حوالے سے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس گزشتہ روز نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ میڈیکل ایجوکیشن میں منعقد ہوا۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود نے بتایا کہ اس ہسپتال کی عمارت کی تعمیر کیلئے 4 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں اور ماں اور بچے کی صحت کے لئے مخصوص یہ سٹیٹ آف دی آرٹ 200 بستروں پر مشتمل ہو گا۔