آر پی او کا اردل روم‘ انسپکٹر برخاست ‘ دوسرے کی اپیل مسترد‘ تیسرے کو شوکاز نوٹس
ملتان(کرائم رپورٹر )آر پی او سید خرم علی نے اردل روم میں ایک انسپکٹر کو نوکری سے برخاست ایک انسپکٹر کی اپیل مسترد جبکہ ایک انسپکٹر کا شوکاز نوٹس فائل کرنے کا حکم دیا آر پی او نے اردل روم کے دوران انسپکٹر اعجاز مبشر کو اختیارات سے تجاوز کرنے پر نوکری سے برخاست کر دیا ڈی پی او وہاڑی نے انسپکٹر اعجازِ مبشر کو چارج شیٹ کیا تھا ریجنل پولیس آفیسر نے انسپکٹر طاہر مشتاق کی اپیلیں مسترد کر دیں انسپکٹر طاہر مشتاق نے اپیلیں مقررہ وقت گزرنے کے بعد دائر کی گئی تھیں۔آر پی او نے انسپکٹر عمر دراز کا شوکاز فائل کر دیا۔ سید خرم علی نے کہا کہ محکمہ پولیس میں کڑے احتساب کا نظام موجود ہے۔پولیس والے بھی قانون سے بالاتر نہیں ہیں انصاف کی راہ میں روکاوٹ بننے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔