سینٹ الیکشن سے متعلق صدارتی آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہے:مولانا اجمل قادری
لاہور(نامہ نگار)مرکزی جمعیت علماء اسلام پاکستان کی شوریٰ کا ورچوئل اجلاس سرپرست اعلیٰ مولانا محمد اجمل قادری کی سربراہی میں ہوا،جس میں ملک بھر سے 50سے زائد ارکان شورٰی نے آن لائن شرکت کرکے اپنی رائے کا اظہار کیااور سینیٹ الیکشن کے لئے جاری کئے گئے صدارتی آرڈیننس کو بد نیتی پر قراردیا گیا۔مولانا محمد اجمل قادری نے کہا کہ مرکزی جے یو آئی پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ہونے والی کشمیر کانفرنس سے کشمیرایشو کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں نہ صرف مدد ملے گی بلکہ آزادی کشمیر کی جانب جدوجہد کے لئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔