وزیر ریلوے کے سٹاف افسر غلام دستگیر بلوچ نے استعفیٰ دیدیا
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) ریلوے کے گریڈ 19کے افسر اور وزیر ریلوے کے سٹاف افسر غلام دستگیر بلوچ نے استعفی دے دیا۔ غلام دستگیر بلوچ کا تبادلہ کرکے انہیں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق غلام دستگیر بلوچ نے اپنا استعفی وزیر ریلوے کو ارسال کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ ریلوے میں مافیا کا مقابلہ نہیں کر سکا اس لیے استفعی دیا۔ باعزت زندگی گزارنا چاہتا ہوں۔