گھر سے لاپتہ ہونے والے چار سالہ بچے کی لاش گندے پانی کے تالاب سے برآمد ہوگئی۔
تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے سے لاپتہ ہونے والے بچے کی لاش برآمد ہوگئی۔ لاش گندے پانی کے نالے سے برآمد ہوئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملت ٹاون کا رہائشی چار سالہ زین پندرہ روز سے گھر سے لاپتہ تھا۔
ورثاء نے بچے کی گمشدگی کا مقدمہ تھانہ ملت ٹاؤن میں درج کروایا ۔ریسکیو اہلکاروں نے گندے پانی کے تالاب سے بچے کی لاش کو نکالا اور لاش پولیس کے حوالے کردی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔