ڈبلیو ٹی اے ہنگرین لیڈیز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 17 فروری سے ہنگری کے دارلحکومت بڈاپسٹ میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں ویمنز سنگلز اور ویمنز ڈبلز کیٹگریز کے مقابلے ہونگے۔ یہ بین الاقوامی سطح کا ڈبلیو ٹی اے ٹور ایونٹ ہے جو 1993 سے 1996ءاور 2016ءتک کلے کورٹ پر کھیلا جاتا رہا ہے جبکہ 2017ءسے یہ انڈورز ہارڈ کورٹ پر کھیلا جا رہا ہے ۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کی نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگی۔ ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں بیلجیئم کی ٹینس سٹار ایلیسن وان یوٹوانک ویمنز سنگلز مقابلوں میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گی جبکہ ویمنز ڈبلز مقابلوں میں روس کی اکاترینا الیگزینڈروا اور انکی ہم وطن جوڑی دار ویرا زوناریوا ٹائٹل کے دفاع کےلئے پنجہ آزمائی کرے گی۔ ٹورنامنٹ کےلئے دو لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ 17 فروری سے شروع ہونے والا یہ اے ٹی پی ایونٹ 7 روز تک جاری رہنے کے بعد 23 فروری کو اختتام پذیر ہوگا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024