نوول کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج کے لئے ووہان میں بنائے گئے عارضی ہسپتال میں 925 مریضوں کو داخل کیا گیا ہے، وبائی مرض کے مرکز ووہان میں ایک ہزار بستروں پر مشتمل اس عارضی ہسپتال کو 10 دن میں تعمیر کیا گیا۔ سال 2003 میں سارس کے علاج کے بیجنگ ماڈل کے مطابق بنائے گئے 2 ہسپتالوں میں ہوشن شان ہسپتال بھی شامل ہے جو کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لئے مخصوص ہے۔ہسپتال کے سربراہ چانگ سی بنگ کے مطابق ہسپتال میں بدھ کے روز بھی مریضوں کو داخل کیا جا سکے گا۔وائرس سے متاثرہ مریضوں کا پہلا گروپ 4 فروری کو ہسپتال میں داخل ہوا۔ ان تمام مریضوں کو ووہان کے وبائی مرض سے متاثرہ مریضوں کے لئے مختص ہسپتالوں سے یہاں منتقل کیا گیا تھا۔ہوشن شان ہسپتال میں زیادہ تر ایسے مریضوں کو لایا جا رہاہے جن میں وبائی مرض کی شدید علامات ظاہر ہوئی ہیں اور یہاں انہیں مرض کی نوعیت کے مطابق مخصوص علاج وتھراپی، نفسیاتی مشاورت اور بحالی کی تربیت بھی فراہم کی جاتی ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024