پاکستا ن ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کارروآئی کرتے ہوئے جنوری سے اب تک 50 ملین موبائل فون بند کر دیئے ہیں۔بند ہونے والے موبائل فونز میں 32 ملین موبائل فونز جی ایس ایم اے درست ہیں جبکہ 18 ملین غیرتعمیل ڈیوائسز شامل ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ جن موبائل فونز کو بند کیا ہے وہ غیر قانونی طریقوں سے پاکستان لائے گئے تھے جس کی وجہ سے پاکستا ن کوسیکیورٹی خطرات کے علاوہ مالی نقصان ہورہا تھا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی تفصیلات کے مطابق نومبر2019 تک 165.4 ملین لوگ اس وقت موبائل فون استعمال کر رہے ہیں۔ وہ موبائل فون جو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارتی کے مطابق رجسٹر ہیں انہیں چلنے دیا گیا ہے جبکہ وہ تمام موبائل فون جنہیں غیر قانونی طریقے سے چلایا جا رہا تھا ، 15 جنوری کو ان تمام موبائل فونز کو بند کر دیا گیا تھا۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موبائل فون ٹیکس کولیکشن سے حکومت نے 11 بلین روپے کی رقم اکٹھی کی ہے
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024