مسلم لیگ(ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے عمرہ ادا کیا اور عمران خان حکومت کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔چوہدری شجاعت حسین عمرہ کی ادائیگی کے بعد مدینہ منورہ پہنچے جہاں انہوں نے روضہ رسول پر حاضری دی اور ملک کی سلامتی اور کشمیریوں کیلئے خصوصی دعا کی۔اس موقع پر ان کا کہنا ہے کہ ہم حکومت کے اتحادی ہیں اور چاہتے ہیں کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کیا مشورہ دینا ہے پاکستان جا کر انہیں بتائوں گا۔چوہدری شجاعت نے یہ بھی کہا کہ امید ہے کہ بہت جلد پاکستان معاشی بحران سے نکل آ ئے گا۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024