صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں صنعت کے فروغ کےلئے نوجوانوں کی صلاحیتیں بروئے کار لانے پر زور دیا ہے۔
وہ بدھ کے روز سیالکوٹ میں وزیراعظم کے کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں میں قرضوں کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
شفاف پروگرام کے تحت نوجوانوں کو قرضوں کی فراہمی کے اقدام کو سراہتے ہوئے صدر نے اس اعتماد کا اظہار کیاکہ قرض لینے والے نوجوان ٹیکسوں کی ادائیگی اور دوسرے نوجوانوں کو روز گار کی فراہمی کے ذریعے قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
اطلاعات و نشریات کے بارے میں معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہنر مند نوجوانوں سے ملک کی معیشت مستحکم کرنے میں مدد ملے گی اور اس سمت میں عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔
اس موقع پر صدر نے وزیراعظم کے کامیاب جوان پروگرام کے تحت کامیاب امیدواروں میں چیک بھی تقسیم کئے۔