ترک صدر طیب رجب اردوان دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے۔ ترک صدر کے دورہ پاکستان کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ معزز مہمان کی صدرمملکت پاکستان عارف علوی، وزیراعظم عمران خان سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
طیب اردوان 14 فروری کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے، اعلیٰ سطحی وفد بھی ترک صدر کے ہمراہ پاکستان آئیگا، ترک ایڈوانس سیکورٹی ٹیم کی مشاورت سے سیکورٹی پلان بھی تیار کر لیا گیا ہے۔