عالمی اقتصادی ترقی کے لئے ممالک کے درمیان معمول کے تبادلوں کو جلد از جلد بحال کیا جانا چاہیے ، چین کی وزارت خارجہ
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے کہا ہے کہ اس وقت اولین ترجیح یہ ہے کہ عالمی برادری متحد ہو کر کورونا وائرس کی وباءپر قابو پائے اور ممالک کے مابین معمول کے تبادلے اور تعاون کو جلد از جلد بحال کرے۔ ایک آن لائن پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ اس سے عالمی معیشت کی مستحکم نمو کے لیے مضبوط قوت فراہم کی جائے گی اور مثبت توقعات کی جا سکیں گی۔حال ہی میں ، کچھ غیر ملکی مالیاتی اداروں اور ذرائع ابلاغ کا خیال ہے کہ چینی معیشت پرکورونا وائرس کی وبا کے سلسلہ وار اثرات مرتب ہوں گے، جس سے عالمی سپلائی چین متاثر ہوگی اور رواں سال عالمی معیشت کی شرح نمو بھی کم ہوگی۔گنگ شوانگ نے کہا کہ چین کی معیشت پر اس وباءکا اثر اس وبائی بیماری کی روک تھام اوراس پر قابو پانے کی پیشرفت اور اس کے موثر ہونے پرمنحصر ہے۔ چین کا خیال ہے کہ وباءکی وجہ سے چین کی معیشت کے بنیادی پہلو اور طویل مدتی مثبت رجحان میںکوئی تبدیلی نہیں آئے گی ، چین معیشت پر وبا کے اثرات کو کم سے کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وباءکے خلاف چین کی کوششیں ناصرف چین بلکہ پوری دنیا کے لئے ہیں۔