وینزویلا کی سرکاری ائیرلائن پر امریکی پابندیاں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں:ایوی ایشن ایجنسی
وینزویلا کی سرکاری ائیر لائن کونویسا کے خلاف امریکی پابندیاں بین الاقوامی قانون کے خلاف ورزی ہیں، یہ بات وینزویلا کی فضائی نقل و حمل کمپنیوں کے چیمبر کے صدر جارج الواریزنے منگل کے روز کہی۔الواریز نے مقامی ریڈیو سٹیشن کو بتایا کہ بین الاقوامی شہری ہوا بازی کی تنظیم وہ واحد ادارہ ہے جس کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی بھی فضائی کمپنی پر ایک ملک سے دوسرے ملک جانے پر پابندی لگائے۔الواریز نے کہا ہے سٹریٹجک نقطہ نظر سے کونویسا کئی ایسے مقامات کے لئے پروازیں چلاتی ہے جو ہمارے ملکی حکام کے خیال میں بنیادی اہمیت کے حامل ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ وینزویلا کی معیشت پہلے سے ہی بحران کا شکارہے اور ان پابندیوں سے ملکی مشکلات دوگنی ہو جائیں گی اور اس کے ساتھ فضائی بیڑے کے لئے تمام ترضروری پرزوں کا حصول مشکل ہوجائے گا جو فضائی کمپنی کو چلانے کے لئے درکار ہیں۔ اس سے ملکی رابطہ سازی پر اثر پڑے گا۔الواریز نے بتایا کہ گز شتہ2سالوں کے دوران وینزویلا کی فضائی نقل و حمل 57فیصد کم ہوئی ہے ،انہوں نے کہا کہ اگرچہ قومی شہری ہوا بازی ادارے کی کوشش ہے کہ اس شعبے کی کارکردگی کو فعال رکھا جائے ۔امریکی محکمہ خزانہ نے 7فروری کو کونویسا کے خلاف پابندیوں کا اعلان کیا تھا جبکہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورونے کہا تھا کہ ان کا ملک یکطرفہ پابندیوں کے خلاف بین الاقوامی عدالتی انصاف میں ہرجانے کا مقدمہ دائر کرے گا۔