لاہور ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کی اہلیہ کی درخواست کو باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو ان کی رہائش گاہ کو پناہ گاہ میں تبدیل کرنے سے بھی روک دیا تھا۔
لاہور ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کی اہلیہ تبسم ڈار کی درخواست پر دو صحفات پر تحریری فیصلہ جاری کیا تھا۔ عدالتی حکم کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسحاق ڈار کے گھر سے پناہ گاہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ عدالت نے صوبائی حکومت سے دس مارچ کو جواب طلب کر رکھا ہے۔