مکرمی! امریکا کی فوج دنیا کی سب سے بڑی فوج ہے امریکا کا دفاعی بجٹ 750 ارب ڈالر کے ساتھ اگلے سات بڑھے ممالک کے مشترکہ دفاعی بجٹ سے بھی زیادہ ہے جن میں چین روس سعودی عربیہ فرانس برطانیہ انڈیا اور جرمنی شامل ہیں لیکن موجودہ دور میں امریکا کا سب سے موثر ہتھیار اس کی جنگی طاقت نہیں بلکہ اس کی معاشی طاقت ہے اور اگرچہ امریکا اور چین کی معیشت میں فرق اب قدرے کم ہے مگر امریکا کا مقابلہ چین دور دور تک کرتا دکھائی نہیں دیتا امریکا کی جی ڈی پی 21 اور چین کی 14 ٹریلین ڈالر ہے لیکن اگر ان کی جی ڈی پی کو ان کے آبادی پر تقسیم کر دیا جائے تو امریکا دنیا کا آٹھواں اور چین دنیا کا 72 واں امیر ترین ملک ہے 1870 سے امریکا کے معیشت دنیا کی سب سے بڑی معیشت چلی آ رہی ہے اور مستقبل قریب میں چین امریکا کو پیچھے چھوڑتا نظر نہیں آ رہا امریکا معاشی پابندیاں لگا کر کوی بھی جنگ لڑے بنا کسی بھی ملک کا بیرا غرق کر سکتا ہے امریکا کی معاشی طاقت briton woods agreement کے سہارے کھڑی ہے جس کے تحت ڈالر کو دنیا کی ریزرو کرنسی گردانہ گیا چین نے cips اور روس نے spfs بنا کر اس کا متبادل اپنی سطا تک پیش کرنے کی کوشش کی ہے مگر یہ کوشش اب تک ابتدائی مراحل میں ہے اور امریکا نے کوئی جنگ لڑے بنا ہی مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کے اکلوتے دشمن کو کمزور سے کمزور تر کر دیا ہے اور یہ سب ایران کے ساتھ ایٹم بم نا بنانے کی حامی بھرنے کے باوجود کیا گیا یہ سب یہ ظاہر کرتا ہے کہ بین الاقوامی ستہ پر کمزور کا مقدمہ سننے والا کوئی نہیں اور U.N غیر موثر ہے۔اگر U.N کی سیکورٹی کونسل کے اختیار جنرل اسمبلی کو دے دے تو امریکن ڈکٹیٹر شپ کو ختم کر کے جمہوریت کی داغ بیل ڈالی جا سکتی ہے یہ دیوانے کا خواب ہی سہی لیکن یہ اس نعرے پیچھے دنیا کے کمزور ممالک کھڑے ہو جایں تو یہ خواب شرمندہ تعبیر بھی کیا جا سکتا ہے ایران نے پھر سے ایٹم بم بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے اور اب دنیا کو غیر محفوظ بنانے کا الزام امریکا پر ہے ایران پر نہیں ۔( جواد مشتاق)
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024