محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کےبعض علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں ابرآلود رہےگا تاہم شمالی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔اس دوران اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں بھی بوندا باندی کے امکان ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم کوئٹہ، چمن، کوہاٹ ، مالاکنڈ، ہزارہ ، چکوال اور مری میں با ر ش اور برفباری ہوئی۔