سقہ آباد باہتر روڈ ٹو ٹ پھوٹ کا شکار، ٹریفک بہاؤ ناممکن ہو گیا
فتح جنگ (نامہ نگار ) سقہ آباد باہتر روڈ ٹو ٹ پھوٹ کا شکار ٹریفک بہاؤ ناممکن ہو گیا جگہ جگہ گڑھے حادثات کا باعث بننے لگے کئی دیہاتوں کو اٹک شہر سے ملانے والی اس اہم ترین شاہراہ پر گڑھوں اور نا ہموار سڑک کے باعث اب تک کئی نوجوان ٹریفک حادثا ت میں زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ لا تعد ادزخمی ہوچکے ہیں اہلیا ن علاقہ اعلیٰ حکام اور منتخب عوامی نمائندوں کی توجہ اس جانب متعدد بار مبذ ول کرا چکے ہیں مگر کہیں شنوائی نہیں ہو رہی محکمہ مواصلا ت (شاہرات )ضلع اٹک بھی گہری نیند سو رہا ہے اہلیان علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب ، کمشنر راولپنڈی ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر اٹک سے اصلاح و احوال کا پرزور مطالبہ کیا ہے مشکلات کا شکار علاقہ معززین ملک علی شان آف بٹھو، ملک خالد خان ، سابق کونسلر طاہر محمود ، سابق کونسلر سیف اللہ ملک ، سماجی ورکر امجد علی ، حاجی نواز ش خان ، ملک فرخ ممتاز خان ، مشتاق احمد خان نیاز ی ، نمبر دار محمد ریفان نے میڈیا کو بتایا ہے کہ مذکورہ سڑک کھنڈ را ت میں تبدیل ہو چکی ہے سقہ آباد سے باہتر تک 18کلو میٹر کا یہ ٹکڑا شکست و ریخت کا نمونہ بن چکا ہے اور اس روڈ پر سفر کرنا ناممکن ہو چکا ہے جس کے با عث مریضوں کو لے بھی آنے لے جا نے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس ٹو ٹی پھوٹی سڑک کے باعث درجنوں افراد حادثات کا شکار ہو چکے ہیں معززین علاقہ نے اعلیٰ حکام سے فی الفور نوٹس لینے اور سڑک کا یہ ٹکڑا ازسر نو پختہ کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے ۔