درخت لگانا سنت نبوی ؐ اور صدقہ جاریہ ہے، علی حنان قمر
جنڈ ( نامہ نگار) درخت لگانا سنت نبوی ؐ اور صدقہ جاریہ ہے وطن عزیز کو سرسبز وشاداب بناکر فضاء کو آلو دگی سے بچائیں اور انسانوں سمیت تمام جانداروں کو ایک صاف شفاف ہوافراہم کرنے کی خاطر زیا دہ سے زیادہ درخت لگانے میں ہر شہری بڑھ چڑھ کر حصہ لے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر اٹک علی حنان قمر نے تحصیل ریج فارسٹ آفیسر جنڈ ملِک نثار عباس کے زیر اہتمام شجر کاری مہم موسم بہار 2020 کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا بعد ازاں مہمان خصوصی اور اسسٹنٹ کمشنر جنڈ حسن نذیر دوگل تحصیلدار جنڈ خالد مسعود ستی اور نائب تحصیلدار جنڈ شہزاد محسن نے اپنے اپنے دست مبار ک سے پبلک پارک جنڈ میں ربڑ پلانٹ ، چیڑھ ود یگر پودے لگائے اور پیر محمد حفیظ شاہ دریائی زیب سجا دہ نور آباد شریف نے اختتام پر شجر کاری مہم کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کرائی ہے ۔