مرکنٹائل ایکس چینج میں 3.2ارب روپے کے سودے
کراچی(کامرس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 4,138 کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز, انرجی اورکوٹس/ فاریکس کے3.2ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 5,465 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 950.659 ملین روپے تھی جبکہ این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 526.226 ملین روپے, , ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 486.787 ملین روپے, کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 474.648 ملین روپے, چاندی کے سودوں کی مالیت 278.326 ملین روپے رہی۔, پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 153.943 ملین روپے, ڈی جے کے سودوں کی مالیت 152.490 ملین روپے, قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 68.389 ملین روپے, کاپرکے سودوں کی مالیت 51.428 ملین روپے, ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 42.264 ملین روپے, پیلیڈیم کے سودوں کی مالیت 34.354 ملین روپے اوربرینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 9.314 ملین روپے رہی۔ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں سویابین کی 2 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 13.640 ملین روپے اور کاٹن کی ایک لاٹ کا سودا ہوا جس کی مالیت 0.525 ملین روپے تھی۔