جامعہ کراچی میں یوم مصطفی آج منایا جائے گا
کراچی ( نیوز رپورٹر)جامعہ کراچی کے دفتر مشیر امور طلبہ کے زیر اہتمام یوم مصطفیﷺ بدھ12 فروری کو صبح 11:00بجے پارکنگ گرائونڈ بالمقابل آرٹس لابی جامعہ کراچی میں منعقد ہوگا۔شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی صدارت کریں گے جبکہ نامور نعت خواں اور مقررین شرکت کریں گے۔مقررین میں مولانامحمد رضادائوانی ،معراج الہدیٰ صدیقی،علامہ شبیر حسین میثمی ،عارف حسین الجانی،میرسجاد میر،شجاع رضوی اور دیگر شامل ہیں۔