سندھ ہائیکورٹ نے پسندکی شادی سے انکار پرچچا کو قتل کرنے والے مجرم کی اپیل مسترد کردی
کراچی(این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے پسندکی شادی سے انکار پرچچا کو قتل کرنے والے مجرم کی اپیل مسترد کردی ۔منگل کو سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کی عدالت کا کہنا تھا کہ مجرم کے خلاف گواہوں اور ثبوتوں کی روشنی میں جرم ثابت ہوتا ہے، ایسے مجرم کو سزا پوری کیے بغیر رہا کرنا کسی کے ساتھ ناانصافی ہوگی، مجرم کرم شاہ اور رفعت نامی لڑکی نے2002میں پسندکی شادی سے انکار پر اپنے چاچا عبدالستار کو قتل کردیا تھا،سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ سیشن عدالت نے جرم ثابت ہونے پر کرم شاہ کو 2013 میں عمر قید کی سزا سنائی تھی،کیس کی مرکزی ملزمہ تاحال مفرور ہے۔