2سال مکمل کرنیوالے جامعہ اردو کے غیر تدریسی عملے کو مستقل کرنیکا مطالبہ
کراچی ( نیوز رپورٹر)وفاقی اردو یونیورسٹی عبد الحق کیمپس کے غیر تدریسی ملازمین نے دو سال کی مدت پوری کرنیوالے ملازمین کو فوری مستقل اور ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کو سن کوٹے پر ملازمت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔وفاقی اردو یونیورسٹی کی انجمن غیر تدریسی ملازمین ویلفیئر ایسوسی ایشن عبدالحق کیمپس کے جنرل سیکریٹری فضل ندیم نے غیر تدریسی ملازمین کے فوری حل طلب مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے جامعہ اردو کے رجسٹرار کو درخواست جمع کرادی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام غیر تدریسی ملازمین کے شام کا لائونس فوری طور پر بڑھایا جائے اور اوور ٹائم کے معاوضے میں بھی اضافہ کیا جائے ۔خط میں کہا گیا ہے کہ غیر تدریسی ملازمین کے کیڈر ان کی تعلیمی قابلیت اور اہلیت کے حساب سے تبدیل کئے جائیںجن ملازمین کو ڈی پی سی میں5سال مکمل ن ہونے پر ترقی نہیں دی گئی ان ملازمین کو 5سال مکمل ہونے پر ترقی دی جائے ۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ملازمین کو ہائوس سلینگ بروقت تنخواہ کیساتھ ملنی چاہیئے اور زائد العمر ملازمین کو ریگولر ملازمین کی طرح حکومت کی جانب سے سالانہ بجٹ میں کئے گئے اضافے کے مطابق ان کی ماہانہ تنخواہ میں بھی اضافہ کیا جائے۔