باجوڑ ایجنسی: سکیورٹی فورسز کا آپریشن دہشتگرد ہلاک دو جوان زخمی
باجوڑ ایجنسی (نوائے وقت رپورٹ) سکیورٹی فورسز نے باجوڑ ایجنسی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ سکیورٹی فورسز نے حاجی لونگ میں دہشت گرد کی موجودگی پر آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ سکیورٹی فورسز کے دو نوجوان زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہلاک دہشت گرد سے بڑی تعداد میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد ہوا۔