فرانس پاکستان کوپرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ کیلئے 8کروڑ50لاکھ روپیہ کی گرانٹ دیگا
اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) فرانس پاکستان کو آٹھ کروڑ پچاس لاکھ روپیہ کی گرانٹ پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ کو اپنی استعداد بڑھانے کیلئے دے گا۔ گذشتہ روز پاکستان میں فرانس کے سفیر مارک بریٹی پاکستان کے اقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹری ڈاکٹر سید پرویز عباس اور فرانس کے ادارہ برائے ڈویلپمنٹ کے کنٹری ڈائریکٹر فلپ سٹائن بیئرز نے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے۔ اس گرانٹ سے بورڈ پاکستان میں پانی سے بجلی پیدا کرنے کیلئے اپنی صلاحیت بہتر بنائے گا۔