چولستان جیپ ریلی کا کل سے آغاز
لاہور (پ ر) چولستان جیب ریلی کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ڈی ایچ اے بہاولپور میں ہوا۔ریلی کا باقاعدہ آغاز کل قلعہ درواڑ سے ہوگا۔ٹور ازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کے زیر انتظام چولستان ریلی 2020تین اضلاع بہاولپور،بہاولنگر،رحیم یار خان کا احاطہ کرے گی۔تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر بہاولپور آصف اقبال نے اپنی تقریر کے دوران ریلی کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا ۔